اوکاڑہ:قتل کیس کے 2 مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )قتل میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں سنا دی گئیں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان اور زین کو عمر قید کی سزائیں سنا ئیں ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ خالد رحمان کا مجرمان کو 3,3 لاکھ روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا ہے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو ،66 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی مجرمان نے ادھار دیے پیسے واپس مانگنے پر احمد حسن کو قتل کر دیا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرم کے مرتکب کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر عمران خان اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔



