راجپال یادیو کی صداسلمان بھائی نے سن لی

بالی وڈ کے ستارے ساتھی اداکار کوجیل سے نکالنے کیلئے میدان میں آگئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)چیک باؤنس کیس میں قید اداکاری راجپال یادیو کی مدد کیلئے بالی وڈ کے ستارے سامنے آگئے۔راجپال یادیو کی اہلیہ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو چیک باؤنس کیسز میں دہلی کی تہاڑ جیل حکام کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں، وہ شدید مالی مشکلات کے باعث قرض کی رقم ادا نہ کرسکے۔اداکار کی اہلیہ رادھا نے کہا کہ سب نے ان کا ساتھ دیا ہے،انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے،ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

راجپال یادو کی مدد کرنے والوں میں سونو سود، میکا سنگھ اور گرمیٹ چوہدری شامل ہیں،جبکہ سلمان خان، اجے دیوگن اور ورون دھون نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یادو کے ایک جذباتی بیان کی خبر سامنے آئی۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے جس کے بعد بالی وڈ کے کئی نمایاں نام آگے بڑھ کران کی حمایت میں شامل ہو گئے۔اداکار سونو سود سب سے پہلے عوامی طور پر راجپال یادو کی مدد کرنے کی اپیل کرنے والوں میں شامل تھے۔

راجپال یادو کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سب نے وعدے کیے ہیں، لیکن ایسے لین دین ایک رات میں نہیں ہوتے، ذہنی طور پر خاندان کو مضبوط رہنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button