پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے، انگلش کوچ برینڈن میکلم
پاکستان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا اعتراف

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کے خلاف کھیلنا آسان نہیں، اس لیے انگلش ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کے ساتھ بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور یہاں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور یہاں کے شاندار ماحول کو بھی سراہا۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر کھیلنے اور مقامی کنڈیشنز سے واقفیت کا فائدہ حاصل ہوگا، اس لیے اس کے خلاف مقابلے میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا ضروری ہے۔
برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں۔ ٹرائی سیریز میں ہر میچ کے دوران حالات مختلف ہو سکتے ہیں، لہٰذا ٹیم کو اپنی حکمت عملی میں لچک رکھنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں اس کے خلاف کھیلنا بھی آسان نہیں ہوگا۔



