پاکستان میں بلیو پاسپورٹس کی تعداد 75 ہزار سے کم کرکے 45 ہزار کردی گئی، طلال چودھری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سینیٹ میں پاسپورٹ بل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بلیو پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کا فیصلہ پاکستان کی عالمی پاسپورٹ رینکنگ اور دیگر ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کی سہولت سے متعلق مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

طلال چودھری کے مطابق پاکستان میں پہلے 75 ہزار بلیو پاسپورٹس تھے، جن کی تعداد کم کرکے 45 ہزار کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان دوسرے ممالک سے ویزا فری انٹری کی سہولت کے لیے بات کرتا ہے تو متعلقہ ممالک بلیو پاسپورٹس کی تعداد کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بلیو پاسپورٹس کا معاملہ محض سفری دستاویزات کے اجرا تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی پاسپورٹ رینکنگ سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سابق ارکانِ پارلیمنٹ کو بلیو پاسپورٹس جاری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری افسران کے بچوں کو بھی یہ پاسپورٹس جاری کیے جا رہے ہیں تو اس عمل کو روکنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button