پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار

بنوں (جانو ڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار، پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں کارروائی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی مزاحمت کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ واقعے کے وقت رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔
تاحال گرفتاری کی وجوہات، درج مقدمے کی تفصیلات اور مولانا نسیم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔



