محمد رضوان کا سست ترین ففٹی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
43 سالہ عمانی کرکٹر نے محمد رضوان کا ٹی20ورلڈکپ میں سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)محمد رضوان کا سست ترین ففٹی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
43سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔جہاں سری لنکا نے عمان کو105رنز سے ہرا دیا ہوم ٹیم نے5وکٹ پر225رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں9وکٹ پر120رنز بنا سکی۔عمان کی ٹیم میچ تو ہار گئی لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران 43 سالہ عمانی بیٹر محمد ندیم نے ففی اسکور کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔محمد ندیم نے52گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل2024کے ٹی ٹوئنٹی رلڈکپ میں پاکستان کے محمد رضوان نے بھی کینیڈا کےخلاف52گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔واضح رہے کہ محمد ندیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کرکٹر بھی ہیں۔



