ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایت پر رمضان کے پیش نظر اشیاء خورد و نوش کے نرخ مقرر،ریٹ لسٹ جاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے رمضان المبارک کے پیش نظر عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش کے نرخ مقرر کر دیے، ریٹ لسٹ جاری، عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کی روک تھام کے لیے عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش کے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے منافع خوروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے شہر میں کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی آفیسر راشد علی خاصخیلی کو ہدایت کی کہ ہوٹلوں اور دودھ کی دکانوں پر موجود دودھ کی جدید مشینوں کے ذریعے جانچ کی جائے اور کیمیکل کی موجودگی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کو اطلاع دی جائے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کیمیکل ملا دودھ کی نشاندہی کرکے فوڈ اتھارٹی آفیسر کو بروقت اطلاع دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہین فلور مل اور آٹا چکی مالکان کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں سستے آٹے کے اسٹالز قائم کیے جائیں تاکہ عام عوام کو ریلیف مل سکے میونسپل بدین کے فوکل پرسن عبدالکریم اڈھیجو کو ہدایت کی گئی کہ سلاٹر ہاؤس کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور جانوروں کو ویٹرنری ڈاکٹروں کی موجودگی میں ذبح کیا جائے۔ گوشت کی دکانوں پر فروخت ہونے والے گوشت پر ویٹرنری ڈاکٹر کی مہر لازمی ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر نے حیسکو حکام کو ہدایت کی کہ سحر، افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی خرابی کی صورت میں فوری درستگی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ اسی نوعیت کی ہدایات سوئی گیس حکام کو بھی جاری کی گئیں انہوں نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رمضان میں بھی بیشتر تاجروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کیں اور امید ظاہر کی کہ اس سال بھی غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے منافع کم سے کم رکھا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے عام استعمال کی اشیاء کے نرخ مقرر کیے ہیں جس کے مطابق دودھ 200 روپے، دہی 240 روپے، بکرے کا گوشت 2200 روپے، بیف 1200 روپے، دال مسور دیسی اول 235 روپے، مسور فارمی 210 روپے، دال مونگ اول 355 روپے، مونگ دوم 320 روپے، دال چھلکی 370 روپے، چنے جمبو 18 ایم ایم یو ایس اے 500 روپے، چنے 14 ایم ایم 440 روپے، چنے 9 ایم ایم 360 روپے، کالے چنے 220 روپے، دال مٹر 355 روپے، دال ماش 410 روپے، دال چنا اول 240 روپے، دوم 200 روپے، بیسن تاج 260 روپے، بیسن تارا 190 روپے، سوجی 160 روپے، میدہ 150 روپے، گڑھ اول 200 روپے، سرخ چاول کا آٹا 120 روپے، چاول اری 6 اول 100 روپے، سپر کرنل باسمتی کوہنور اول 380 روپے، دوم 320 روپے، باسمتی 386 نمبر 220 روپے، چاول سہلہ اول 400 روپے، دوم 360 روپے، باسمتی منا دعوت 260 روپے، لال مرچ پاؤڈر عمران 520 روپے، لال مرچ پاؤڈر لوکل 450 روپے، دھنیا پاؤڈر 480 روپے، سفید زیرہ 1800 روپے، دار چینی 1150 روپے، بڑی الائچی 4000 روپے، چھوٹی الائچی اول 10000 روپے، لونگ 4000 روپے، کالی مرچ 2500 روپے، ہلدی پاؤڈر 720 روپے، گرم مصالحہ ثابت 2900 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں مرغی، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اشیاء خریدتے وقت دکاندار کے پاس موجود پرائس کنٹرول کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ اور تاریخ کا جائزہ لے کر ادائیگی کریں۔ دکاندار حضرات سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور کسی جرمانے کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر یا مختیارکار سے باقاعدہ رسید ضرور حاصل کریں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، ڈی ایس پی پیر شبیر، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین، تاجر تنظیموں کے رہنما اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے



