ایاز علی شاہ شیرازی سے شہریوں کی ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیرازی ہاؤس مکلی میں ٹھٹھہ شہر کے شہریوں کے وفد نے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کی اور انہیں شہر کے رہائشیوں کو درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ ٹھٹھہ شہر میرا بھی گھر ہے، میں شہریوں کی پریشانیوں سے واقف ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب شکرالاہی محلہ ٹھٹھہ میں کھتری برادری اور اہلِ محلہ کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، بوسکی کا پٹکا پہنایا گیا جبکہ لونگیاں اور اجرکیں بھی پیش کی گئیں۔
عشائیے کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے یقین دلایا کہ ان کے اختیار میں آنے والے مسائل فوری حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
تقریب میں شکرالاہی، سید، قریشی اور کھتری برادریوں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



