بدین: یوسی پہاڑ مری چیئرمین اور ضلعی کونسل ممبر ترقیاتی کام نہ کرانے پر عدالت میں طلب، تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے نواحی گاؤں حاجی احمد زیور کے رہائشی وکیل محمد زمان زیور کی جانب سے یونین کونسل پہاڑ مری کے چیئرمین عبدالقادر سومرو اور یونین کونسل پہاڑ مری سے منتخب ہونے والے ضلعی کونسل ممبر صفدر حسین میمن کے خلاف سول کورٹ ٹنڈوباگو میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گاؤں حاجی احمد زیور میں سڑک، گلیوں اور دیگر ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کے باوجود تحریری جواب جمع نہ کرانے پر سول جج ٹنڈوباگو نے یونین کونسل چیئرمین عبدالقادر سومرو اور ضلعی کونسل ممبر صفدر حسین میمن کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا، جس پر دونوں عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار وکیل محمد زمان زیور نے میڈیا کو بتایا کہ یوسی پہاڑ مری کے چیئرمین اور ضلعی کونسل ممبر صفدر حسین میمن آج بھی عدالت میں پیشی کے دوران تحریری جواب ساتھ نہیں لائے، جس پر عدالت کے جج نے لاپرواہی برتنے پر دونوں کو کچھ وقت کے لیے ہتھکڑیاں لگوا کر بٹھا دیا بعد ازاں ایک گھنٹے بعد دونوں کی جانب سے تحریری معافی نامے عدالت میں پیش کرنے پر معزز جج نے ان کے ہتھکڑیاں کھلوا دیں اور آئندہ تاریخ تک تحریری جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔

مزید خبریں

Back to top button