ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

احمد آباد (جانوڈاٹ پی کے) ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ جیتنے کیلئے مشترکہ طور پر محنت کرنا ہوگی، ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں اپنی باؤلنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان مارکرام کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش ہوگی کہ ہم اچھے رنز بنائیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button