بدین: اینٹی کرپشن پولیس کا یونین کونسل محمد خان بھرگڑی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ سیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)اینٹی کرپشن پولیس نے تحصیل بدین کی یونین کونسل محمد خان بھرگڑی کے دفتر پر چھاپہ چیئرمین اور یوسی سیکریٹری اینٹی کو پیشگی اطلاع ملنے پر دونوں آ فیس سے چلے گئے اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق چیئرمین یونین کونسل محمد خان بھرگڑی سے بار بار فون پر رابطہ کیا گیا لیکن چیئرمین دفتر نہیں پہنچے جبکہ یونین کونسل کے دفتر میں ایک کلرک اور چپڑاسی موجود تھے جن کی موجودگی میں چیئرمین کے دفتر کی الماری اور آفس روم کو سیل کر دیا گیا اس موقع پر اینٹی کرپشن پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی خواجہ اے ایس آئی محمد حسن پنہور اور سب انسپکٹر عبداللہ شاہ موجود تھے یوسی کا ریکارڈ تحویل میں لیکر نامہ مشیر نامہ بھی بنیا گیا جس پر کلرک کے دستخط بھی کروائے ہیں انہونے بتا یا کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے یاد رہے کچھ دن پہلے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بدین میں کھلی کچھری لگائی تھی جس میں شریک پ پ پ جیالوں سمیت بدین کے شہریوں اور دیہاتوں پر مشتمل یوسیز کے مکینوں نے میونسپل کمیٹی بدین سمیت یوسیز میں بے انتہا کرپشن اور چیئرمینوں کے ملوث ہونے کی نشاندھی کی تھی اور گزشتہ ماہ پ پ پ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کے بدین کے دورے کے دوران بھی جیالوں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے بدین کی مذکورہ ہو سی پر اینٹی کرپشن کے چھاپے اور رکار تحویل میں لینے کی کارروائی نے میونسپل کمیٹیز ٹاؤن کمیٹیز اور ہو سیز کے چیئرمینوں سی ایم او ز اور یوسی سیکرٹریز سمیت لوکل گورنمنٹ آ ڈٹ فنڈز ڈپارٹمنٹ بدین کے افسران میں کھل بجلی مچ گئی ہے



