ٹھٹھہ:نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی اور4بچوں کو گولیاں مار کرخودکشی کرلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )شوھر نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی
جھرک کے قریب گائوں ٹنڈو حافظ شاہ میں شوھر نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، رکھو کھوسو نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں
ذرائع کے مطابق رکھو کھوسو نشے کا عادی تھا پیسے نہ ہونے اور گھر والوں سے پیسے مانگنے کے بعد جواب ملنے پر گھر والوں سے جھگڑے کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا جبکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ واقعہ بیروزگاری کے سبب پیش آیا ہے



