پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 13 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 13 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی آصف رشید ملک کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی وی سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور، علی اجود کو ڈی ایس پی آئی اے بی برانچ ساہیوال جبکہ شاہد تنویر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سعد سعود صفدر کو بٹالین کمانڈر فور پی سی فیصل آباد، ظفر اقبال کو ڈی ایس پی آئی اے بی برانچ ملتان اور شاہد سلطان کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اقبال نجم کو ڈی ایس پی لیگل ون شیخوپورہ، ناصر محمود کو ڈی ایس پی ڈی آئی سی تھری وزیرآباد، ثناء اللہ کو ڈی ایس پی روجھان راجن پور اور مجاہد اقبال کو ڈی ایس پی صدر راجن پور مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں عبدالکریم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈی جی خان، احمد رضا جعفری کو ڈی ایس پی پی ایچ پی گجرات جبکہ اطہر علی کو ڈی ایس پی صدر نارووال تعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد متعلقہ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button