ٹنڈوباگو:سندھیانی تحریک اورعوامی تحریک کی سندھ میں نئے صوبے اورانتظامی یونٹس کے قیام کیخلاف احتجاجی ریلی

ٹنڈوباگو ( جانو ڈاٹ پی کے )سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کی جانب سے سندھ میں نئے صوبے اور مبینہ انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف ٹنڈوباگو میں سی این جی اسٹیشن سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پرہ ہالیپوتہ، عظمت ہالیپوتہ، عوامی تحریک کے رہنما مہرن درس، سچل ہالیپوتہ اور جیون کمار نے کی، احتجاجی ریلی شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ٹنڈوباگو پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے دھرنا دے کر سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ کی تقسیم اور مبینہ انتظامی یونٹس کے قیام کی کوششیں سندھ کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کے لیے ایک منظم اور بیرونی سازش کے تحت مہم چلا رہے ہیں، مقررین نے کہا کہ سندھ کی وحدت، جغرافیائی سرحدوں اور قومی تشخص کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنی دھرتی کی تقسیم کے خلاف متحد ہیں اور جب تک ایک بھی سندھی مرد یا عورت زندہ ہے سندھ کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا، مقررین نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام اپنی سرزمین کی وحدت اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے اور سندھ کی تقسیم یا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button