آریان خان کیس، این سی بی کے دو افسران معطل

ممبئی (آن لائن)ممبئی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے غفلت برتنے پر دو افسران کو معطل کر دیا۔ ان دو افسران میں سے ایک کروز شپ کیس میں بھی ملوث تھا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال 3اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف مبینہ طور پر ممنوعہ منشیات رکھنے، استعمال کرنے، خرید و فروخت کرنے، سازش کرنے کے الزام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آریان اور دیگر 17 افراد کو ضمانت مل گئی جبکہ صرف دو ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔این سی بی نے سپرنٹنڈنٹ وی وی سنگھ اور انٹیلی جنس افسر آشیش رنجن پرساد کو تحقیقات میں مبینہ طور پر فرائض سے غفلت کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button