سرگودھا پولیس کی کامیاب کارروائی: چار سال پرانے قتل کے 2 ملزم بیرون ملک سے گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے )آر پی او محمدشہزاد آصف خان کی ہدایت پر سپیشل آپریشنز سیل نے ایک اور کامیابی سمیٹتے ہوئے چار سال سے قتل کے مقدمے میں سرگودھا پولیس کو مطلوب  بیرون ملک مقیم دو اشتہاری مجرمان حسن جلیل اور فخر عباس کو بذریعہ انٹرپول پول گرفتار کر لیا۔ملزمان نے اکتوبر 2021 میں حماد علی رضا کو اغواء کرکے قتل کر دیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے تھے اور پولیس کو چار سال سے مطلوب تھے ۔ وقوعہ میں شامل دیگر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جن کو عدالت سے سزائے موت کا حکم سنایا جا چکا ہے۔ سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بذریعہ انٹرپول ایران سے گرفتار کیا۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک فرار تمام اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مربوط اورموثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک سرگودھا ریجن پولیس کو مطلوب بیرونی ملک مفرور 135 اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹسسز کا تحرک کیا گیا ہے جن میں سے 96 مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے جا چکے ہیں 20 ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے مقامی عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری اور وطن واپسی کا عمل جاری ہے جن کو جلد بذریعہ انٹرپول گرفتار کر کے پاکستان واپس لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button