پنگریو: شادی سمال واہ میں نہاتے ہوئے 35 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ / پی کے) پنگریو شہر کے ملاح محلے کا رہائشی 35 سالہ گل حسن ملاح شادی سمال واہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گل حسن ولد محمد ملاح واٹر سپلائی کے قریب شادی سمال واہ میں نہا رہا تھا کہ اسے مبینہ طور پر مرگی کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ پانی میں ڈوب گیا۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ نے نوجوان کی تلاش شروع کی اور کافی کوششوں کے بعد اسے پانی سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر پنگریو منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

مزید خبریں

Back to top button