حکومت اور جماعت اسلامی میں رات گئے تک بریک تھرو کا امکان

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ دوسرے روز بھی جاری ہے، جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت سے براہِ راست رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت سے مارچ روکنے کی مسلسل درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ رکوانے کے لیے حکومت کی جانب سے غیر معمولی اقدام بھی متوقع ہے، جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان رات گئے تک کسی ممکنہ پیش رفت یا بریک تھرو کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ عوام کو مطلوبہ ریلیف ملنے تک سپر لانگ مارچ ختم نہیں کیا جائے گا اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر قائم رہا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button