بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن منگل مقرر

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن منگل مقرر کردیا گیا، جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرائی، جس میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، ملک عاطف اور راجہ یاسر ایڈووکیٹس کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام وکلا منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے لیے جیل آمد متوقع نہیں، تاہم ان کی فیملی کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button