پشاور بورڈ نے انٹر پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کی شرح سامنے آگئی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں دونوں جماعتوں کے نتائج کی شرح سامنے آگئی۔
پشاور بورڈ کے مطابق انٹر پارٹ ون کے امتحانات میں 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 31 ہزار 169 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 31 ہزار 854 طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا گیا۔ پارٹ ون کے نتائج میں کامیابی اور پروموشن کی مجموعی شرح 99.1 فیصد رہی۔دوسری جانب انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 35 ہزار 103 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 30 ہزار 878 امیدوار ناکام رہے۔پشاور بورڈ کے مطابق انٹر پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.6 فیصد رہی۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ناکام امیدواروں کو آئندہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔



