انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس، پولیس ضمنی چالان پیش کرنے میں ناکام

کراچی (ویب ڈیسک) سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف قتل بالسبب اور منشیات کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس منشیات کے مقدمے میں ضمنی چالان پیش نہ کرسکی۔
سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی اور سمیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور پولیس سے چالان پیش نہ کرنے کی وجہ بھی دریافت کی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا ضمنی چالان اور پیش رفت رپورٹ لازمی پیش کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔



