رجب بٹ کی بیٹے کی سالگرہ میں شرکت، سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کی گھر واپسی کی خواہش

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے درمیان صلح اور گھر واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔
ایمان فاطمہ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
بعد ازاں ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔
ایمان فاطمہ نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ انہیں اور اپنے بیٹے کو بھی واپس اپنے گھر لے جائیں اور دونوں کے درمیان مکمل صلح ہوجائے۔
ایمان فاطمہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی۔



