ایران کی علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، باقر قالیباف

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکے گی۔ ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا اور اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، اس وقت تک امریکی دعوؤں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔



