سیکیورٹی خدشات، عراق نے ایران کے ساتھ شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی

بغداد (ویب ڈیسک) عراق نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ ملحق شیب بارڈر کراسنگ تاحکمِ ثانی بند کر دی ہے، جس کے باعث مسافروں، گاڑیوں اور مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شیب کراسنگ کو تمام مسافروں، گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سرحدی گزرگاہ کے اندر سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیب بارڈر کراسنگ عراق اور ایران کے درمیان سامان کی ترسیل اور مسافروں کی آمد و رفت کے لیے اہم گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تاحال کراسنگ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی وقت سامنے نہیں آیا، جبکہ اسے کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی انتظامات کے جائزے سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button