مقبوضہ کشمیر میں کرکٹر جہانگیر لون اور تماشائی کے درمیان ہاتھا پائی،ویڈیو وائرل

سری نگر(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ کشمیر میں کھلاڑی اور تماشائی کے درمیان پیش آنے والے ہاتھا پائی کے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ ریڈ پریمیئر لیگ (آر پی ایل) کے سیمی فائنل کے بعد معروف کرکٹر جہانگیر لون تماشائی سے الجھ پڑے اور اسے دھکے دینے کے ساتھ مکے بھی مارے۔

یہ واقعہ اتھواس انڈیا الیون اور رائل گڈول سی سی کے درمیان سیمی فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جس میں جہانگیر لون کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں جہانگیر لون کو سفید شرٹ اور جینز پہنے ایک تماشائی کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، دونوں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

واقعے کے بعد کرکٹر نے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے تماشائی پر بدزبانی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ گالی گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button