امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مصروف شاہراہ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد زخمی

سان ہوزے(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں ایک چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی دوسری گاڑی طیارے کی زد میں نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی، جبکہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دو روز قبل آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق آسٹریلیا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



