عروسہ قریشی اور بلال قریشی کی علیحدگی کی افواہیں، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ عروسہ قریشی اور اداکار بلال قریشی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب عروسہ قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تعلقات سے متعلق چند جذباتی اسٹوریز شیئر کیں۔ ان پوسٹس کے بعد صارفین نے اداکارہ کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
مداحوں کی توجہ اس وقت مزید بڑھ گئی جب عروسہ قریشی نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر بلال قریشی کو اَن فالو کردیا اور اپنے پروفائل کا نام تبدیل کرکے عروسہ قریشی رکھ لیا۔ان سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بعد دونوں فنکاروں کے تعلقات سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں، تاہم محض سوشل میڈیا پوسٹس یا پروفائل میں تبدیلی کو علیحدگی کا حتمی ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ بیان سامنے آنے تک ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔



