پشاور میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) چمکنی کے علاقے میں جوس کے ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک اسٹور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر معروف برانڈ کے جوس کے ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کی جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والی شراب اور دیگر شواہد قبضے میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button