بدین کے نوجوان مانیٹرنگ اسسٹنٹ آصف علی ٹالپر کی منفرد کاوش،سرکاری ملازمین کیلئے ’’PenSal‘‘ایپ تیار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین کے نوجوان مانیٹرنگ اسسٹنٹ آصف علی ٹالپر کی منفرد کاوش، سرکاری ملازمین کے لیے ’’PenSal‘‘ ایپ تیار کرلی خبر کے مطابق محکمہ تعلیم بدین میں مانیٹرنگ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے نوجوان آصف علی ٹالپر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور فنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے ایک مفید ایپلی کیشن تیار کرلی ہے، جس کا نام ’’PenSal‘‘ رکھا گیا ہے اس ایپلی کیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین یکم جولائی 2026ء کے بعد ریٹائرمنٹ کی صورت میں اپنی پینشن، کمیوٹیشن (Commutation) اور لیو اِن کیشمنٹ (Leave Encashment) کی متوقع رقم چند سیکنڈز میں معلوم کرسکتے ہیں۔ ایپ میں فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد متعلقہ رقم کا حساب آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے آصف علی ٹالپر کی اس کاوش کو سرکاری ملازمین کے لیے ایک کارآمد سہولت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر مالی معاملات کا ابتدائی اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button