لیلیٰ اور احسن خان کی محبت کا پرانا راز پھر وائرل، بریک اپ کی وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ اور اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق سے متعلق ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس میں اداکارہ نے اپنی پہلی محبت اور بریک اپ کی وجہ سے متعلق گفتگو کی تھی۔

فضا علی کو دیے گئے پرانے انٹرویو میں لیلیٰ نے بتایا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے اور دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔

اداکارہ کے مطابق دونوں کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے، تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہوگئے۔ لیلیٰ نے بتایا تھا کہ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کی زندگی پر رہے۔

لیلیٰ نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان نہیں کی تھیں۔

پرانا انٹرویو دوبارہ سامنے آنے کے بعد احسن خان اور لیلیٰ کے ماضی کے تعلقات سے متعلق گفتگو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہے۔

واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں، جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔

مزید خبریں

Back to top button