آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، 2 فلپائنی شہری ہلاک، ریاض کی شدید مذمت

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی پرچم بردار آئل ٹینکر کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 2 فلپائنی ارکان ہلاک ہوئے۔

سعودی عرب نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اردن، بحرین اور کویت کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے تینوں ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریاض نے کہا کہ وہ ان ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی فوری طور پر روکنے، بین الاقوامی بحری جہازوں کی سلامتی یقینی بنانے اور عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ تمام ریاستوں کی خودمختاری، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button