ٹھٹھہ پولیس کابڑا ایکشن،مبینہ کرمنل گینگ گرفتار،چوری کی رقم برآمد

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن )ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی، کرمنل گینگ برسٹ، 3 ملزمان گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد۔ٹھٹھہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات ٹھٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کرمنل گینگ برسٹ کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی تفصیلات کے مطابق 24 آگست 2026 کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے تھانہ گھوڑاباری کی حدود ور شہر سے نیٹ سنگھ کی کریانہ شاپ سے 90 ہزار روپیے کیش اور 1 لاکھ 50 ہزار روپیے کا دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تھے

ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ڈی پی او گاڑہو ڈی ایس پی عادل اعوان کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایس ایچ او ماجد علی کورائی شامل تھے تشکیل دی گئی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرمنل گینگ کے 3 ملزمان علی محمد ولد خمیسو ملاح، مبارک ولد جمعوں ملاح اور حنیف ولد عمر ملاح کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم میں سے 15 ہزار روپیے کیش اور واردات میں استعمال کیا سامان برآمد کرلی گئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گھوڑاباری پرنیٹ سنگھ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

مزید خبریں

Back to top button