جرمنی نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جرمنی نے پاکستان کا 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا

برسلز(جانوڈاٹ پی کے)جرمنی نے اسپین کو 0-1 سے شکست دے کر ’ایف آئی ایچ‘ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کرلیا، اس کے ساتھ ہی جرمنی نے پاکستان کا 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اتوار 30 اگست کو بیلجیم کے شہر واورے میں واقع بیلفیئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مشیل اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے جرمنی کو مسلسل دوسری بار عالمی چیمپیئن بنادیا۔

اسپین نے طویل وقفوں تک گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور جرمنی کے مقابلے میں زیادہ مواقع بھی پیدا کیے، تاہم جرمن دفاع نے حریف کے تمام حملوں کو بے اثر کردیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں اسپین نے نتیجہ برابر کرنے کے لیے مزید جارحانہ انداز اپنایا۔ ریڈ اسٹکس نے آخری 4 منٹ سے بھی کم وقت رہ جانے پر گول کیپر کو میدان سے باہر بلا کر اضافی فیلڈ کھلاڑی کے ذریعے حملہ بڑھانے کی کوشش کی، لیکن جرمنی کی دفاعی دیوار قائم رہی۔

یوں جرمنی نے 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

اس سے قبل اتوار ہی کو کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر مردوں کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button