جنوبی بھارتی فلمی صنعت سے متعلق بیان پر جھانوی کپور کو سوشل میڈیا تنقید کا سامنا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ جھانوی کپور جنوبی بھارتی سنیما میں فلموں کے مکمل اسکرپٹ سے متعلق اپنے بیان کے باعث مشکل میں پھنس گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے چار مختلف فلمی صنعتوں کے بارے میں عمومی رائے قائم کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اب تک تیلگو زبان کی صرف دو فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان حال ہی میں نشر ہونے والے پروگرام ’کافی ود کرن‘ کی ایک قسط میں دیا، جہاں وہ رام چرن کی فلم ’پیڈی‘ میں اپنے کردار کو جنسی انداز میں پیش کیے جانے پر ہونے والی تنقید کے بارے میں گفتگو کر رہی تھیں۔

جھانوی نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ان مناظر کے خلاف زیادہ مضبوطی سے آواز اٹھانی چاہیے تھی جن پر انہیں اعتراض تھا۔ تاہم اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی بھارت میں فلمیں بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی ایک عمومی دعویٰ کر دیا۔

اس بیان کے بعد بحث نے نیا رخ اختیار کرلیا اور کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی ایک فلم میں اداکارہ کے ذاتی تجربے کی بنیاد پر چار مختلف فلمی صنعتوں کے بارے میں ایک جیسی رائے قائم کی جاسکتی ہے؟

پروگرام کے دوران جھانوی سے فلم ’’پیڈی‘‘ میں ان کے کردار کو نامناسب انداز میں پیش کیے جانے پر سوشل میڈیا پر ہونے والے احتجاج کے بارے میں سوال کیا گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کی تیاری کے دوران زیادہ محتاط نہ رہنے پر انہیں احساسِ جرم تھا۔

مزید خبریں

Back to top button