نارووال کے کھیت سے 12 فٹ لمبا اور40 کلو وزنی اژدھا برآمد،مقامی افراد نے فائرنگ کرکے مار ڈالا

نارووال(جانوڈاٹ پی کے)نارووال کے علاقے خان خاصہ میں کھیت میں 40 کلو وزنی اور 12 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا۔

مقامی افراد نے فائرنگ کر کے اژدھے کو مار ڈالا۔ اژدھے کو مارنے کے بعد کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقامی افراد نے گڑھا کھود کر مارے گئے اژدھے کو زمین میں دبا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button