حوثیوں کا سعودی عرب کی آئل ریفائنریوں، آرامکو کی تنصیب اور ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں راس تنورہ اور رابغ آئل ریفائنریوں، ابقیق میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے بتایا کہ تازہ حملوں میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے ان دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button