سندھ کی تقسیم کی سازش کسی صورت قبول نہیں، عوامی تحریک کا دوٹوک اعلان

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)عوامی تحریک نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی مبینہ سازشوں کے خلاف سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے عوام اپنی دھرتی، پانی، زرعی زمینوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ٹنڈو باگو میں لطیف ہالیپوٹو ہاؤس پر عوامی تحریک تعلقہ ٹنڈو باگو کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر مہران درس سندھیاڻي تحریک کی رہنماؤں زرکا ہالیپوٹو، پرھ ہالیپوٹو، حور ہالیپوٹو، تعلقہ صدر سچل ہالیپوٹو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور اور سندھ میں انتشار پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں

مقررین نے الزام عائد کیا کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں ’’نئے اسرائیل‘‘ کے قیام کے لیے سرگرم ہے، جبکہ کراچی اور گوادر کو غیر ملکی تزویراتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے خطے کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں عوامی تحریک کے رہنماؤں نے سندھ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دباؤ کے تحت سندھ کے مفادات اور وسائل پر سمجھوتے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو بھی مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی کوششیں سندھ کی تقسیم کی راہ ہموار کر سکتی ہیں رہنماؤں نے واضح کیا کہ سندھ کی وحدت اور تاریخی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اپنی سرزمین، پانی، زرعی زمینوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے پُرامن لیکن بھرپور جمہوری جدوجہد کا آغاز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button