بدین سے مبینہ لاپتا نوجوان سجاول سے بازیاب، 24 گھنٹوں میں پولیس نے تلاش کرلیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے )شھید فاضل راہو سے27اگست کو مبینہ لاپتا ہونے والے نوجوان محمد عامر ولد سلیم اللہ شیخ کو گولارچی پولیس نے سجاول سے بازیاب کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کے لاپتا ہونے کے بعد اہل خانہ اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی تھی، جبکہ گمشدگی سے متعلق مختلف پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اطلاع ملنے پر گولارچی پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کی پولیس کے مطابق اے ایس آئی حارث میمن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سجاول میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان محمد عامر کو 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے اپنے ہی گاؤں کے بعض افراد پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور جو بھی ملوث یا قصوروار ثابت ہوا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی آ خری اطلاعات تک واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا اور کسی شخص کی گرفتاری کی بھی تصدیق نہیں ہوئی تھی



