وائٹ ہاؤس کی تقریب سے سوشل میڈیا تک،مائیکل ڈیل کی اہلیہ توجہ کامرکز بن گئیں

 واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود معروف ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے چیف ایگزیکٹو مائیکل ڈیل کی اہلیہ سوزن ڈیل اپنی حرکات اور چہرے کے تاثرات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سوزن ڈیل 7 اکتوبر کو اپنے شوہر کے ہمراہ اوول آفس پہنچیں، جہاں وہ بچوں کے لیے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کے منصوبے کے سلسلے میں موجود تھیں۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں فی کس 250 ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سوزن ڈیل کے چہرے کے تاثرات، ہاتھوں کی حرکات اور کھڑے ہونے کے انداز پر مختلف تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی ظاہری شخصیت کو روبوٹ اور خلائی مخلوق سے تشبیہ دی، جبکہ کچھ نے ان کی شخصیت میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کیں۔ تاہم یہ تبصرے سوشل میڈیا صارفین کی ذاتی آرا اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button