61سالہ دادی کاحیرت انگیز کارنامہ،5گھنٹے پلینک کرکے اپناہی ریکارڈتوڑدیا

کینیڈا (جانو ڈاٹ پی کے)کینیڈا سے تعلق رکھنے والی61سالہ خاتون ڈونا جین وائلڈ نے مسلسل 5 گھنٹے پلینک پوزیشن برقرار رکھ کر خواتین کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ 12 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی دادی نے یہ کارنامہ 4 اکتوبر کو امریکی ریاست یوٹاہ میں ہنٹس مین ورلڈ سینئر گیمز کے دوران انجام دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونا جین وائلڈ نے دوپہر 3 بج کر 3 منٹ پر پلینک شروع کیا اور رات 8 بج کر 3 منٹ پر اسے مکمل کیا۔ اس دوران ججز مختلف اوقات میں ان کی پوزیشن اور کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے۔

اس سے قبل بھی خواتین کی پلینک پوزیشن کا عالمی ریکارڈ وائلڈ ہی کے پاس تھا۔ انہوں نے 21 مارچ 2024 کو 4 گھنٹے، 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک پلینک کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ نئی کوشش کے دوران انہوں نے اپنے سابقہ ریکارڈ میں تقریباً 30 منٹ کا اضافہ کیا، تاہم ان کے نئے ریکارڈ کی گنیز ورلڈ ریکارڈز سے باضابطہ منظوری ہونا ابھی باقی ہے۔

ڈونا جین وائلڈ کے مطابق پلینک کے ابتدائی دو گھنٹے نسبتاً آسان تھے، لیکن آخری مرحلے میں درست پوزیشن برقرار رکھنا سب سے مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری 30 منٹ کے دوران ان کی توجہ سانس لینے، پرسکون رہنے اور جسم کو لرزنے سے بچانے پر مرکوز رہی۔

مزید خبریں

Back to top button