مون سون کا آٹھواں سپیل، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا، جس کے تحت آج سے 5 ستمبر تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button