لاہور میں انسداد دہشت گردی کی نئی عدالت قائم، تعداد 4 ہوگئی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک نئی عدالت قائم کردی گئی، جس کے بعد شہر میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ نئی عدالت دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں اضافے کے باعث قائم کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرام کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 4 کا جج مقرر کردیا ہے۔ وہ یکم ستمبر سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

محمد اکرام اس سے قبل سیالکوٹ بینکنگ کورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں سے ان کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔

نئی عدالت کے قیام کا مقصد دہشت گردی کے مقدمات کی بڑھتی تعداد کے باعث زیر التوا کیسز کا بوجھ کم کرنا اور مقدمات کی بروقت سماعت یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button