پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں کیلئے1ہزار روپے یومیہ خصوصی ڈیوٹی الاؤنس منظور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے ایک ہزار روپے یومیہ خصوصی ڈیوٹی الاؤنس منظور کرلیا گیا۔

امن و امان کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائے گا، آئی جی آفس نے خصوصی الاؤنس کا مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ امن و امان کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبلری اہلکار الاؤنس کے حقدار ہوں گے، خصوصی ڈیوٹی الاؤنس کی ادائیگی حقیقی تعیناتی اور روزانہ حاضری سے مشروط ہوگی۔

پنجاب کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور کانسٹیبلری کمانڈنٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button