ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر کر دی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 17 اکتوبر کو بینگالورو میں کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شے ہوپ نے 102 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بلے بازوں میں شمرون ہیٹمائر 33، روومن پاول 24 اور جیول اینڈریو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے پرنس یادو، اکشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 19.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تِلک ورما 43، نتیش کمار ریڈی 41، ابھیشک شرما 29، کپتان شریاس ایر 16، ایشان کشن 6، ارشدیپ سنگھ 5 (ریٹائرڈ ہرٹ)، اکشر پٹیل 3، نمن دھیر 0 اور پرنس یادو 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے کِیمو پال نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گُداکیش موتی نے 2 جبکہ شیمر اسپرنگر اور روماریو شیفرڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button