خیبر پختونخوا پولیس کے54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا جہاں انہیں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیے گئے۔
تقریب میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدا کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے شہدا پیکج میں 1.5 کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے اور گھر کے لیے نقد مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کم کی جا سکیں۔



