صدر مملکت کی فرانس اور سعودی عرب کے نامزد سفیروں سے ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری سے فرانس اور سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے ملاقات کی، دونوں سفیروں کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے نامزد سفیر سے ملاقات میں فرانس سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کثیرالجہتی، اعلیٰ سطح تبادلوں اور دوطرفہ تعلق کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے تجارت، پارلیمانی تبادلوں اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مواقع کو اجاگر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے نامزد سعودی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ قریبی اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا اور سعودی مملکت کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے مکہ دفاعی اتحاد اور دوطرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے پاک سعودی معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جبکہ انھوں نے سعودی عرب کی مالی معاونت اور تیل کی فراہمی میں تعاون کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button