کراچی: پیپلزپارٹی رہنما اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، کوکین اور آئس برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی اعجاز جکھرانی کے بھائی آزاد جکھرانی کے بنگلے پر چھاپہ مار کر پولیس نے ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد کرلی۔

چھاپہ ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا، جس کے قبضے سے کوکین اور آئس برآمد ہوئی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات آزاد جکھرانی کی ہیں اور اس کے بنگلے پر مزید منشیات موجود ہیں۔

چھاپے کے وقت آزاد جکھرانی گھر پر نہیں تھا، اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button