27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق اجلاس میں کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق اجلاس میں کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 27 ستمبر احتجاج سے متعلق آن لائن اجلاس ہوا، جس میں مارچ سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، شوکت یوسفزئی، شاہد خٹک، شفیع جان نے شرکت کی، پنجاب سے سلمان اکرم راجہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button