پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

ہانگ کانگ(ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے خود کو تیار کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ میں بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نئی مالیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کا ریگولیٹری نظام قائم کیا، جس کیلئے مختص بجٹ کا صرف 8 فیصد استعمال ہوا۔

بلال بن ثاقب کے مطابق نئے ریگولیٹری نظام کی تشکیل اور اسے فعال بنانے پر تقریباً 2 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، جبکہ منظور شدہ بجٹ کا تقریباً 92 فیصد استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو بنانے کی کوشش کا مقصد بڑی مقدار میں بٹ کوائن خریدنا نہیں، بلکہ ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button