سشمیتا سین سے شادی کا سوال، اداکارہ نے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی پہلی مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اسی دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں؟ جس پر سشمیتا سین نے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ وہ اور مداح مل کر اس سوال کا جواب تلاش کرتے رہیں گے۔

اداکارہ کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، کیونکہ وہ ماضی میں بھی شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے اور ذاتی تعلقات کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔

2022 میں ایک گفتگو کے دوران سشمیتا سین نے بتایا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی زندگی میں کچھ دلچسپ مرد آئے، تاہم ان میں سے کوئی بھی رشتہ شادی کے مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔

مزید خبریں

Back to top button